چنیوٹ،اجتماعی زیادتی کے ملزم گرفتارنہ ہونے پرخاتون کی عدالت میں خودسوزی کی کوشش

جمعہ 21 مارچ 2014 20:47

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء)اجتماعی زیادتی کے ملزمان گرفتارنہ کرنے پر خاتون کی پولیس کے خلاف عدالت کے باہر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش پولیس اور عوام نے بچا لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ محمد والا کے علاقہ موضع کلس میں چوبیس فروری کے دن تین افراد نے سمعیہ بی بی کو آصف اور صابر نے اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے پولیس تھانہ محمد والا نے ملزمان کے خلاف تھانہ محمد والا میں مقدمہ درج کرکے سمعیہ کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجہاں بیانات کے بعد اس کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا گیا لیکن پولیس نے نہ تو تاحال ملزمان گرفتار کیے اور نہ ہی ڈی این اے ٹیسٹ کرایا آج جب سمعیہ اپنے وکیل کے سامنے ملزمان کی گرفتاری پر احتجاج کیا اور بعدازاں دلبرداشتہ ہوکر ایڈیشنل سیشن جج شہزاد حسن کی عدالت کے باہر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی تاہم وکلاء ، پولیس اور عوام نے آگ بجھا کر اس کی جان بچالی تاہم پولیس اسے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال معائنہ کے لیے لے گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چنیوٹ کے مطابق دو ملزمان کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی سمیعہ بی بی نے بعد ازاں پولیس کو تحریری طور پر یہ بیان دیا ہے کہ اس نے عدالت کے باہر خود سوزی کا اقدام میں نے اہل علاقہ اور خاندان میں موجوددشمنوں کے طعنوں سے تنگ آکر جذباتی فیصلہ کیا ہے اور جس کا مجھے انتہائی دکھ ہے اور میں پولیس سے پرامید ہوں کے وہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے مکمل طور پر انصاف دلائیں گے ۔