گورنرخیبرپختونخوا کادورہ باجوڑایجنسی، گورنر پروٹوکول کی پرواہ کئے بغیر بازار میں عام لوگوں سے گھل مل گئے

جمعہ 21 مارچ 2014 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے دورہ باجوڑ ایجنسی کے موقع پرایجنسی کے صدرمقام خار میں بازار کا دورہ کیا۔ گورنر پروٹوکول کی پرواہ کئے بغیر بازار میں عام لوگوں سے گھل مل گئے ۔ عوام نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایجنسی کے عوام نے گورنر کو اپنے درمیان دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہارکیا اور جوق درجوق گورنر سے ملاقات کی جبکہ گورنرنے بھی بازار میں عوام کی خوشی کا احترام کرتے ہوئے زیادہ وقت گزارا۔

گورنر نے بازار میں عام لوگوں اور دوکانداروں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر عوام نے گورکونر اپنے اپنے مسائل بیان کئے جبکہ گورنرنے ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ بازار میں موجود افراد نے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں گورنر ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال چلے گئے اور ہسپتال میں مختلف وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

گورنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے مریضوں کودرپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔گورنرنے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات بھی دیکھے اور وہاں موجود مریضوں کیلئے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام سہولیات بروئے کارلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :