بڑے صنعتکاروں کی جانب سے گیس چوری کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا، سپریم کورٹ،قومی دولت چوری کرنے والوں سے عدالتیں کسی صورت رعایت نہیں برت سکتیں،22کروڑ گیس چوری ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 21 مارچ 2014 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ نے 22کروڑ کی گیس چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ بڑے صنعتکاروں کی جانب سے گیس چوری کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوا،قومی دولت چوری کرنے والوں سے عدالتیں کسی صورت رعایت نہیں برت سکتیں۔جمعہ کے روز جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 22کروڑ روپے کی گیس چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

22کروڑ روپے کی گیس چوری میں گرفتار ملز م محمد انورکے وکیل نے سماعت کے دور ان موقف اپنایا کہ ملزم 70سال کا بوڑھا شخص ہے اور کئی سال قبل خود کو فیکٹری کے معاملات سے الگ کر چکا ہے ۔فیکٹری پر چھاپہ مار کر بے بنیاد مقدمہ درج کرا یا گیا ۔معزز عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قومی دولت چوری کرنے والوں سے عدالتیں کسی صورت رعایت نہیں برتی سکتیں۔بڑے صنعتکاروں کی جانب سے گیس چوری کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا۔ د ورکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :