وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس

جمعہ 21 مارچ 2014 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لیے 96کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت دی کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو 2ماہ کی تنخوا دی جائے۔

اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ خریف کے لیے 2لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کی جاسکتی ہے۔وزیرخزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ پکڑی گئی غیرقانونی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پارکو کے لیے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔