وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،کول پاورپراجیکٹس کیلئے بذریعہ ریلوے درآمدی کوئلے کے ترسیلی نظام کا جائزہ لیا گیا، ترسیلی نظام کو مربوط اورجدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے‘ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کابھی جائزہ لیا جائے،ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 21 مارچ 2014 18:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں پنجاب میں لگائے جانے والے کول پاور پراجیکٹس کیلئے کراچی سے بذریعہ ریلوے درآمدی کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان، جنرل مینجر آپریشنز ریلوے، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری معدنیات، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، چیئرمین قائداعظم سولر پارک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں کوئلے سے بجلی کے حصول کے بڑ ے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔کول پاور جنریشن کے ذریعے کافی حد تک توانائی کے بحران پر کم مدت میں قابو پایا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے مجوزہ پاور پلانٹس کی سائٹس پر بندر گاہوں سے درآمدی کوئلے کی ترسیل کا نظام وضع کیا جارہا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ درآمدی کوئلے کے ترسیلی نظام کو مربوط اورجدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے اورکوئلے کے ترسیلی نظام کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کا بھی جائزہ لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔بجلی کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کررہے ہیں۔ہماری مخلصانہ کاوشیں، شب روز کی محنت انشاء اللہ ضرور رنگ لائے گی اور ملک کو توانائی کے بحران سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعت کاری کا عمل تیز ہوگا،معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اورروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی نے کول پاور پلانٹس کے حوالے سے درآمدی کوئلے کی ترسیل کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.