حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر عوام کی لائنیں ختم کرنے کے وعدے پر عمل درامد کا آغازکر دیا،پنجاب میں مخصوص اوقات میں سی این جی کی روزانہ فراہمی ،سندھ میں دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ،حکومت کے انقلابی فیصلے سے 450ارب کی سرمایہ کاری ، لاکھوں کا روزگار محفوظ ہو گیا،غیاث پراچہ
جمعہ 21 مارچ 2014 18:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر عوام کی لائنیں ختم کرنے کے انتخابی وعدے پر عمل درامد کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب میں ہفتہ میں سات دن مخصوص اوقات میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے جبکہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین سے کم کرکے دو دن کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔
وقت گزرنے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی ۔اس فیصلے سے کئی سال سے مسائل کا شکار 450ارب کی سی این جی کی صنعت ، اس سے وابستہ لاکھوں افراد اور اس پر دارومدار کرنے والے کروڑوں عوام کو ریلیف ملے گا۔اسکے لئے ہم 3300سی این جی سٹیشن مالکان، 37لاکھ گاڑی مالکان اور روزانہ سفر کرنے والے آٹھ کروڑ عواموزیر اعظم نواز شریف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے شکر گزار ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.