طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر باز نہ آئے تو ان کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی،چوہدری نثار،مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں،آئندہ چند روز میں حکومتی اورطالبان کمیٹی کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی اوربہت سے سوالات ختم ہوجائینگے،نادرا کے ڈائریکٹرجنرلز کی تعداد36سے کم کرکے24کردی گئی ہے ،پانچ سالوں میں نادرا میں8ہزارلوگ بھرتی کئے گئے ان کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائیگی،نادرا میں ایک سال کیلئے نئی بھرتیوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے،اب بیرون ملک تقرریاں اقرباپروری کی بجائے ایک سسٹم کے تحت کی جائینگی،اسلام آبادسیف سٹی پروجیکٹ کی منظوری دیدی گئی،وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

جمعہ 21 مارچ 2014 18:36

طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر باز نہ آئے تو ان کیخلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر باز نہ آئے توایسے عناصرکیخلاف ضرور کارروائی ہوگی،مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے،آئندہ چند روز میں حکومتی اورطالبان کمیٹی کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی اوربہت سے سوالات ختم ہوجائینگے،نادرا کے ڈائریکٹرجنرلز کی تعداد36سے کم کرکے24کردی گئی ہے ،پانچ سالوں میں نادرا میں8ہزارلوگ بھرتی کئے گئے ان کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی،نادرا میں ایک سال کیلئے نئی بھرتیوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے،اب بیرون ملک تقرریاں اقرباپروری کی بجاائے ایک سسٹم کے تحت کی جائینگی۔

جمعہ کو نادراہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کوئی آسان مسئلہ نہیں یہ گھمبیرمسئلہ ہے ،مذاکرات کیلئے جگہ کاتعین کوئی بڑامسئلہ نہیں مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے اس حوالے سے میڈیامیں دیئے جانیوالاتاثردرست نہیں گزشتہ دو ماہ میں ہونیوالے اقدام کا سب سے حساس مرحلہ شروع ہونیوالا ہے آئندہ چند روز میں حکومتی کمیٹی اورطالبان کمیٹی کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی اوربہت سے سوالات ختم ہوجائیں گے ایک اورسوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ اگر مذاکرات کوسبوتاژ کرنیوالے عناصرباز نہ آئے تو اس کاواضح طریقہ کار بن چکا ہے ہم ایسے عناصرکیخلاف ضرور کارروائی کرینگے، انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات خاموشی سے آگے بڑھیں اس پر بیان بازی ٹھیک نہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثارنے کہا کہ نادرا انتہائی اہم ادارہ ہے جو قومی سطح پر کام کررہا ہے میں نے وزارت داخلہ کاچارج سنبھالتے ہی اس اہم ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیلف فنانس کمرشل آرگنائزیشن بنانے کیلئے بھی ہدایت کی اس ادارے کا مجموعی طورپر آمدن اور اخراجات میں ماہانہ فرق 78ملین روپے کاتھا لیکن گزشتہ دو ماہ میں ہم نے اس ادارے کو منافع بخش بنادیا ہے اور جنوری میں 42.4کروڑ اورفروری میں47.5 کروڑ روپے کافائدہ ہوا ہے آئندہ چند مہینوں میں نادرا کے ریونیو میں مزید تیزی سے اضافہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ ہم نے نادرا کے ڈائریکٹرجنرلز کی تعداد 36 سے کم کرکے24 کردی ہے جبکہ اوربھی انتظامی اقدامات کئے ہیں نادرا میں ایک طرف افسران براہ راست ٹرانسپورٹ کی مد میں پیسے لے رہے تھے اور ادارے کی گاڑیاں بھی استعمال کرتے تھے ہم نے 23 گاڑیاں واپس لی ہیں فارن پوسٹنگ پر بھی کسی کابیٹا اورکسی کابھائی یاچچا ماموں تعینات تھے اور وہ لوگ سالہاسال سے ان عہدوں پر بیٹھے ہوئے تھے ہم نے ان سب کو ختم کردیا ہے ان لوگوں کو کروڑوں روپے مختلف مدوں میں دیئے جارہے تھے انہوں نے کہاکہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک کوئی بھی تقرری صرف اورصرف میرٹ پرہوگی انہوں نے کہاکہ نادرا میں ایک سال تک کسی بھی نئی بھرتی پر پابندی لگادی گئی ہے ماضی میں جو لوگ رولز کے برعکس بھرتی کرتے رہے ا ن کیخلاف ڈسپلنری کارروائی ہوگی فارن پوسٹنگ ایک سسٹم کے تحت ہوگی اور ریوارڈ بھی اسی کو ملے گا جو بڑھ کرکام کرے گا نادرا کاآڈٹ شروع کروادیا ہے جبکہ تمام ریجنل دفاترکابھی آڈٹ کروایاجائیگانادرا کاکوئی بھی ملازم کسی غیرملکی سے کام کیلئے براہ راست ملاقات نہیں کرے گا اورکوئی بھی کام وزارت کی اجازت سے ہوگا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سے سٹی پروجیکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے اور بین الاقوامی شہرو ں کی طرح اسلا م آباد میں بھی کیمرے اورسنٹرل کمانڈ سسٹم قائم کیاجائیگا صرف ناکوں سے دہشتگردوں اورجرائم پیشہ عناصر پرنظرنہیں رکھی جاسکتی جو لوگ آج تنقید کررہے ہیں وہ تیرہ سال حکومت میں بیٹھے رہے مگر اس پرکوئی توجہ نہیں دی سیف سٹی پروجیکٹ کے120ملین ڈالر میں سے 68ملین ڈالرہوچکے ہیں اوراس پرحکومت پاکستان سود بھی اداکررہاہے اب ہم نے کمپنی سے کہا ہے کہ ایک سال کے اندر پراجیکٹ مکمل ہوناچاہیے انہوں نے کہا کہ نادرا کی ورک فورس کے اندر گزشتہ پانچ سال میں آٹھ ہزارافراد کو بھرتی کیاگیا ا ندھیرنگری مچی ہوئی تھی کئی ملازمین دفترآتے ہی نہیں تھے مگر ان کوتنخواہیں دی جاتی رہیں اب تمام ملازمین کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری ہوگی انہوں نے بتایا کہ سترہ ہزارملازمین میں سے ساڑھے سولہ ہزارکی تصدیق ہوچکی ہے 361ملازمین ایسے ہیں جن کا کوئی پتہ نہیں لیکن ان کو تنخواہیں باقاعدگی سے دی جاتی ہیں جو لوگ نادرا سے باہر کے محکموں میں کام کررہے تھے ان کو واپس بلالیاگیا ہے اب کسی بھی مد میں یاوزارت میں سنگل عدد سے زیادہ نادرا کا کوئی عملہ نہیں ہوگانادرا میں ڈیپوٹیشن پرآئے ہوئے ملازمین کو ان کے عہدے میں واپس بھیج دیاگیا ہے انہوں نے بتایا کہ نادرا کے تیرہ افسران کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں بارہ ملازمین کوجعلی شناختی کارڈبنانے میں ملوث ہونے پربرطرف کیاگیاانہوں نے کہاکہ نادرا پر7.62بلین روپے حکومت پاکستان کی سرمایہ کاری ہے ابھی نادرا کوپنجاب بار کونسل ،افغان مہاجرین،پنجاب اسلحہ لائسنس اورویٹ سبسڈی کارڈ بھی بنانے کے پراجیکٹ ملے ہیں اس سے بھی نادرا کی آمدن میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ میڈیا اورسول سوسائٹی نادرا کی کارکردگی پرنظررکھیں انہوں نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ وہ بجٹ اکاؤنٹس کی تفصیلات ہرماہ نادرا کی ویب سائٹ پرجاری کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صرف فیول کی مد میں دو ماہ میں نادرا کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی بجٹ ہوئی ہے چھ ماہ میں ہم 78ملین کے نقصان سے 77کروڑ روپے کے منافع پرآگئے ہیں وزیرداخلہ نے اعلان کیاکہ جو بھی ملازم سفارش کرائیگا میں اسے معطل کردونگاانہوں نے بتایا کہ خیبرپختتونخوا سے بھی ایک پراجیکٹ نادرا کو دینے پربات چیت ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثارنے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ پر شورکرنیوالے کاش اس وقت تک بات کرتے جب وہ حکومت میں تھے 120ملین ڈالر کے معاہدے پردستخط 2008ء میں ہوئے تھے اس وقت اس کسی نے کیوں بات نہ کی 68ملین ڈالر جاری ہوچکے ہیں اور حکومت کئی سالوں سے اس پر سود اداکررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس کو انجام تک پہنچائیں گے اولڈسٹیٹ بنک بلڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ وہ ہال ہے جس میں قومی اسمبلی نے پاکستان کاآئین منظور کیا لیکن اب وہ ایک گودام کی شکل بنا ہوا ہے چھت گررہی ہے لیکن ہم اسے اصلی حالت میں بحال کرینگے وزیراعظم کو سمری بھیج دی ہے نادرا اس پرتین کروڑ روپے خرچ کریگا چیئرمین نادرا سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قائمقام چیئرمین نادرا ایف آئی اے کے سینئرترین افسر کو بنایاگیا لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ نادرا کاچیئرمین بائیس گریڈ کاافسر ہوناچاہیے چیئرمین نادرا کی تقرری کے حوالے سے آئندہ چند روز میں کام شروع ہوجائیگا اس سے پہلے جتنے بھی نادرا کے چیئرمین آئے وہ صرف حکمران کے ایک حکم پر تعینات ہوئے مشرف اور زرداری دور حکومت میں بھی یہی ہوا نادراآرڈیننس کے تحت نئے چیئرمین کی تقرری کافیصلہ وزیرداخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی کرتی ہے لیکن میں نے یہ اختیارسپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو دیدیا ہے ہم نے اس کی کوالیفکیشن بھی بڑھادی ہے اورتنخواہ کیلئے بھی ایم پی ون سکیل مقرر کیاہے اس سے پہلے چیئرمین ساڑھے آٹھ لاکھ سے اکیس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیتے رہے لیکن ایم پی ون کے تحت تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے تک ماہانہ ہوگی انہوں نے کہاکہ مجھے گزشتہ رات ہی ایک خط موصول ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے ایک رکن مستعفی ہوچکے ہیں لیکن میں چاہتاہوں کہ کمیٹی ہی نئے چیئرمین کا تقرر کرے اس میں میڈیا کا بھی ایک نمائندہ شامل ہو سانحہ اسلام آباد کچہری کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ اس سانحہ کی تین جگہوں پر انکوائری ہورہی ہے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ میں انکوائری جاری ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ہمیں مل چکی ہے ہماری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی تحقیقات کررہی ہے جس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران موجود ہیں تمام تحقیقات شفاف ہونگی اور عوام کے سامنے لائی جائیں گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایمرجنسی کیلئے موجود ہیلی کاپٹر جس طرح استعمال ہوتے رہے ہیں سب کے سامنے نوماہ ہوگئے ہیں ان ہیلی کاپٹروں کو صرف آپریشنل کاموں کیلئے استعمال کیاگیا اوروزیرتک نے بھی اس میں سفرنہیں کیا جبکہ ماضی میں ان ہیلی کاپٹروں کو کھانا لینے اورنوکروں تک کے استعمال میں لایاجاتارہاانہوں نے کہاکہ میں این سی ایم سی کاادارہ بھی ختم کررہا ہوں ہم چاہتے ہیں کہ ان ہیلی کاپٹروں سے سول آرمڈفورسزمستفید ہوں ۔