ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر بابر علی کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے‘ڈاکٹر اسلم خان

جمعہ 21 مارچ 2014 17:00

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر بابر علی کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت میڈیکل کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرے بصورت دیگر پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلی سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،پیرا میڈیکل سٹاف ایسویسی ایشن کے عہدیداروں کا خطاب ۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر بابر علی جن کو گزشتہ دنوں حسن ابدال میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ، پیرا میڈیکل ایلائنس آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی طرف سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اٹک سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفس اٹک تک نکالی گئی ڈی سی او اٹک کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسلم خان مروت ، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر شیخ انعام ربانی ، ڈاکٹر سجاد نقوی ، ڈاکٹر خالد محمود و عہدیداران پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے یاداشت پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈی پی او اٹک اسرار احمد نے احتجاجی ارکان کو بریفنگ دی اور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق بتایا ۔ پیرا میڈیکل الائنس نے ڈی پی او اٹک پر واضح کیا کہ پولیو ورکر پر قاتلانہ حملوں کے واقعات ملک بھر میں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع اٹک میں کام کرنیو الے ورکرز میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔ اور جب تک پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

ہم پولیو مہم کے دوران خدمات انجام دینے سے قاصر ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈاکٹر بابر کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور پولیو مہم کے ورکروں کو تحفظ کی مکمل یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بابر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو شب و روز مصروف عمل ہے ۔ریلی جس میں مظاہرین کے بینر اور قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹربابر کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے ۔

بعد ازاں ریلی ڈی سی او آفس سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچی جہاں پر مرحوم ڈاکٹر بابر حسین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ ریلی میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اسلم خان مروت ، آل پاکستان پیرا میڈیکل الائنس کے چیئرمین طفیل خان ، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر شجاع اختر اعوان ، ڈاکٹرز ، نیوٹریشن آفیسر ایسوسی ایشن ، کلرک ایسوسی ایشن ، سول سوسائٹی کے ارکان نے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :