ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر کی چےئرمین اوگرا سعید خان ،سیکریڑی پیٹرولیم عابد سعید سے ملاقات

جمعہ 21 مارچ 2014 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے چےئرمین اوگرا سعید خان اور سیکریڑی پیٹرولیم عابد سعید سے ملاقات کی اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی دن با دن بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ناجائز منافع خوری غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ رکشہ ڈرائیوروں کے خاندان اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں انرجی کے بحران کو ختم کرنے کا واحد حل ایل پی جی کو پروموٹ کرنا ہے ۔ جس کے بعد چےئرمین اوگرا سعید خان اور سیکریڑی پیٹرولیم عابد سعید نے یقین د ہدانی کروائی کے ایل پی جی کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور بے جا بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے گا اور ائندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کر دی جائے گی۔