نادرا کے ڈئریکٹرجنرلزکی تعداد36سے کم کرکے24کی گئی ،وزیرداخلہ

جمعہ 21 مارچ 2014 16:26

نادرا کے ڈئریکٹرجنرلزکی تعداد36سے کم کرکے24کی گئی ،وزیرداخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا کے ڈائرکٹر جنرلز کی تعداد 36 سے کم کرکے 24 کی گئی، ادارے کے 300 ملازمین کا وجود ہی نہیں لیکن تنخواہیں جاری ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ نادرا کے افسران کی 13 ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں نادرا کی کارروائی پر نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اقربا پروری کے ذریعے بیرون ملک تقرریاں کی گئیں،نادرا کے 300 ملازمین کا وجود ہی نہیں لیکن تنخواہیں جارہی ہیں،17ہزارملازمین کے باوجوددوسرے محکموں سے ملازمین نادرا میں لائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 8 سال سے نادرا کا روکا گیا آڈٹ شروع کرادیا ہے،23 اضافی گاڑیاں واپس کرکے 16 لاکھ سے زائد کی بچت کی ،غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والے 18 ملازمین کو برطرف کیا،تمام علاقائی دفاتر کا بھی آڈٹ کرایا جائے گا ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ناکوں کے ذریعے دہشت گردی نہیں رک سکتی ،اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے کمپیوٹرائز نظام قائم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :