لاپتا ملائشین طیارے کا 13 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا

جمعہ 21 مارچ 2014 16:06

لاپتا ملائشین طیارے کا 13 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) لاپتا ملائیشین طیارے کا 13 روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سیٹلائیٹ کے ذر یعے دکھائی دینے والے دو ٹکڑے اب سمندر کی سطح پر موجود نہیں،ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش میں آسٹریلیا، امریکا ، نیوزی لینڈ، بھارت ، چین سمیت 26 ملک حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی سرچ آپریشن آج پھر ایک نئی امید کے سا تھ شروع کیا گیا لیکن اب تک تلاش میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔آسٹریلیا کی فضائیہ کے طیارے کے کپتان نے بتایا کہ بحرہند کے جنوبی علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد ایک طیارہ واپس آگیا ہے ،لیکن اسے لاپتا ملائشین طیارے کے بارے میں کچھ نہیں مل سکا ۔آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم Truss Warrenنے امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر طیارے کا ملبہ بحر ہند میں ڈوب گیا ہو ،کیونکہ سیٹلائیٹ تصاویر میں سمندر کی سطح پر جن اشیا کی نشاندہی کی گئی تھی وہ اب نظر نہیں آرہیں،جو ہوسکتا ہے کہ سمندر کی تہہ میں چلی گئی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :