اپنے ایکٹنگ کیریئر کے لیے کوئی حد مقرر نہیں کی ‘مونالی ٹھاکر

جمعہ 21 مارچ 2014 14:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی مونالی کے والد شکتی ٹھاکر بھی گلوکار ہیں-’ذرا ذرا ٹچ می ٹچ می‘، ’خواب دیکھے جھوٹے موٹھے‘ سے لے کر ’سنوار لوں‘ جیسے سپر ہٹ گیت گانے والی مونالی ٹھاکر اب پردے کے پیچھے سے ہیروئنوں کو آواز دینے کے بعد خود ہی ہیروئن بن کر پردے سیمیں پر نظر آنے والی ہیں۔

مونالی ٹھاکر اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز ناگیش کوکنور کی فلم ’لکشمی‘ سے کر رہی ہیں۔فلم میں انہوں نے 14 سالہ ایک لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو زبردستی جسم فروشی کی دنیا میں دھکیل دی جاتی ہے اور وہاں اسے تمام طرح کی مصیبتوں کا سامنا ہوتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں مونالی ٹھاکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اپنے ایکٹنگ کیریئر کے لیے انھوں نے کوئی حد مقرر نہیں کی ہے اور وہ ہر طرح کے رول کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کہتی ہیں کہ میری دوسری فلم ہے مینگو، جس میں میں نے سب کچھ کیا ہے۔ آپ مجھے بوس و کنار کرتے بھی دیکھیں گے اور بکنی میں بھی دیکھیں گے۔میرا خیال یہ ہے کہ جو کرو اس میں ایک قسم کا جمالیاتی احساس ہونا ضروری ہے۔ ناز و انداز میں سطحی پن نہ ہو۔ اس بات کا خیال رکھوں گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔‘مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی مونالی کے والد شکتی ٹھاکر بھی گلوکار ہیں اور وہ بچپن سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انھوں انڈین آئیڈل میں بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :