جاپان پاکستانی پولیس کیلئے490ملین روپے کی ہائبرڈ گاڑیاں فراہم کرے گا

جمعہ 21 مارچ 2014 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) جاپان پاکستان میں پولیس کیلیے490ملین روپے کی لاگت سے ہائبرڈ گاڑیاں فراہم کرے گا ،اسلام آباد میں اس سلسلے میں جاپان کے سفیر ہیروشی انومیٹا اور سیکریٹری اقتصادی امور نرگس سیٹھی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کامیاب اقتصادی ترقی کیلیے ناگزیر ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلیے اپنے وعدوں پر قائم ہے ،،وزارت داخلہ اور کمیونیکیشن نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیے ہائبرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :