پی آئی اے نے شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روک دیا

جمعہ 21 مارچ 2014 11:37

پی آئی اے نے شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روک دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) پی آئی اے نے شیخ رشید کو کینیڈا جانے سے روک دیا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو کلیئرنس نہ ہونے کے باعث کینیڈا جانے سے روکا گیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 23 مارچ کے جلسے میں شرکت کے لئے کینیڈا جانا تھا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 سے آج کینیڈا روانہ ہونا تھا لیکن قومی ایئر لائن آڑے آ گئی نہ جانے دیا۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے شیخ رشید کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث روکا گیا ہے۔شیخ رشید کہتے ہیں پی آئی اے نے انہیں آف لوڈ کی سلپ دے دی ہے ، کلیئرنس کا مسئلہ نہیں ، حکومتی احکامات کے باعث مجھے کینیڈا جانے سے روکا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو کینیڈا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایجنسی نے این او سی جاری نہیں کیا جس کے باعث انہیں سفر سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔