لاس اینجلس میں سائنس فکشن فلم ڈائیورجنٹ کا پریمئر،تقریب میں ہالی وڈ ستاروں کی جھلک دیکھنے کے لیے درجنوں مداح بھی امڈ آئے

جمعرات 20 مارچ 2014 23:24

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ڈائیورجنٹ کا پریمئر ہوا جس میں کیٹ ونسلیٹ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پریمئر تقریب میں ہالی وڈ ستاروں کی جھلک دیکھنے کے لیے درجنوں مداح بھی امڈ آئے۔ ڈائیورجنٹ کی کہانی مصنفہ ویرونیکا کے ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم میں شکاگو شہر کے لوگوں کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈائیو رجنٹ میں شیلیئنس ووڈلی اور کیٹ ونسلیٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :