وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا سول ہسپتال مٹھی کا دورہ ، گندم کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کریں اور بلا تفریق گندم کی تقسیم کو یقینی بنائیں، منتخب نمایندوں کو وزیراعلیٰ کی ہدایت
جمعرات 20 مارچ 2014 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو سول ہسپتال مٹھی کا دورہ کیا جہاں وہ بچوں کے وارڈ میں گئے اور ڈاکٹر ز سے بچوں کے علاج کے متعلق معلومات لیں ۔ انہوں نے بچوں کے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کے بہتر علاج کے ساتھ ساتھ ان کی خوراک کا بھی خیال رکھیں ۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکٹ ہاوٴس مٹھی میں منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور تھر میں قحط متاثرین کیلئے ریلیف کے کاموں کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے منتخب نمایندوں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کریں اور بلا تفریق گندم کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ڈی سی تھرپارکر کو ہدایت کی کہ وہ قحط متاثرین میں گندم کی فوری تقسیم کو یقینی بنائیں ۔
اجلاس میں ڈی سی تھرپارکر آصف اکرام نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تھر میں ریلیف کے کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قحط متاثرین میں اب تک92 ہزار 181 گندم کی بوریاں تقسیم کی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے اور دیگر ڈونر ایجنسیز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو 23836 راشن بیگز مہیا کیے گئے ہیں ، جن میں سے 21986 راشن بیگز تقسیم کیے جاچکے ہیں بقیہ 1850 راشن بیگز بھی جلد تقسیم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ قحط متاثرین کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 48 موبائل ٹیمیں مصروف عمل ہیں جب کہ اب تک محکمہ صحت کی جانب سے 34551 مریضوں اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے 32678 مریضوں کا علاج کیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی 19 موبائل ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور تھر کے تقریبا 6 ملین مویشیوں میں سے 2.4 ملین مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مویشیوں کے چارے کے 32 سو تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2013 سے اس وقت تک تھر میں کُل 180 -افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں 104 بچے ،46 مرد اور 30 خواتین شامل ہیں جبکہ 2044 مویشی ہلاک ہوئے ہیں اجلاس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز جام خان شورو ، صوبائی وزیر زکوٰة دوست محمد راہیمو، ایم این ایز فقیر شیر محمد بلالانی ، نور حسین شاہ جیلانی ، ایم پی ایز ڈاکٹر مہیش کمار ملانی ، مخدوم نعمت اللہ ، ڈویژنل کمشنر میرپور خاص ساجد جمال ابڑو ، ڈی سی تھرپارکر آصف اکرام ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر حفیظ بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.