لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ،گہرائی 66 کلو میٹر اور مرکز حافظ آباد تھا‘ محکمہ موسمیات ۔ تفصیلی خبر

جمعرات 20 مارچ 2014 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جسکے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دفاتر اورتجارتی مراکز سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شام سوا سات کے قریب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد،گوجرانوالہ،جڑانوالہ،بہاولنگر،حافظ آباد،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،کوٹ رادھا کشن،نارووال،شرقپور،کوٹ رادھا کشن ،فاروق آباد،اوکاڑہ،سانگلہ ،چونیاں،شاہ کوٹ اور بچیکی اور پتوکی سمیت دیگر علاقوں میں زلز لے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 66 کلو میٹر اور مرکز حافظ آباد تھا ۔

متعلقہ عنوان :