حکومت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی ، توانائی بحران کا خاتمہ صرف میٹھی گولی ہے ‘ شجاعت حسین ،ابھی تک مذاکرات صرف باتیں ہیں لیکن پھر بھی انتظار کررہے ہیں ‘ سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق)

جمعرات 20 مارچ 2014 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی میں کمی سمیت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے ، توانائی بحران کا خاتمہ صرف میٹھی گولی ہے ،مذاکرات صرف باتیں ہیں لیکن پھر بھی انتظار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرانے کے بعد گفتگو کررہے تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کئی وعدے کئے لیکن ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔مہنگائی میں کمی ہو سکی اور نہ ہی توانائی بحران پر قابو پایا گیا اور یہ صرف میٹھی گولی ہے ۔ انہوں نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ابھی تک مذاکرات باتوں کی حد تک ہے لیکن ہم پھر بھی انتظار کر رہے ہیں۔