وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پاکستانی افواج کسی اورملک میں نہ بھیجنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں ،الطاف حسین،وزیراعظم نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں اعلان کرکے قوم میں پائی جانے والی بے چینی،ذہنی پریشانی اوربے یقینی کی کیفیت کاخاتمہ کردیاہے،قائد ایم کیو ایم
جمعرات 20 مارچ 2014 22:30
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے پاکستان ایئرفورس بیس میانوالی کوقومی ہیرو ایم ایم عالم بیس کا نام دینے کی تقریب سے جوخطاب کیاہے اس کا مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم تہہ دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت پاکستان سمیت جوجو ممالک مسائل کاشکارہیں اوربے یقینی کی کیفیت میں مبتلاہیں ان تمام ممالک کوایک ایسی باوقار اورنڈرلیڈر شپ کی ضرورت ہے جوان ممالک کے عوام کے خدشات اورذہنی پریشانیوں کاواضح اوردوٹوک الفاظ میں اظہارکرے تاکہ قوم کے افرادکی تسلی وتشفی ہوسکے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں قوم کوبتایاکہ پاکستانی افواج نہ توشام ،نہ بحرین اورنہ ہی کسی اور ملک میں بھیجی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں یہ اعلان کرکے پاکستانی قوم میں پائی جانے والی بے چینی،ذہنی پریشانی اوربے یقینی کی کیفیت کاخاتمہ کردیاہے اوراس سے عوام کے اعتمادمیں بھی اضافہ ہواہے جس پر میں وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان سمیت مسائل ومشکلات کاشکار تمام ممالک اوراقوام کواسی جرات اظہار اوردوٹوک موٴقف کی ضرورت ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ، وزیراعظم میاں نوازشریف کومستقبل میں بھی اسی طرح قو م کے مفادمیں جرات مندانہ فیصلے کرنے اورعوام میں ان کااظہارکرنے کا حوصلہ اورتوفیق عطاکرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.