بھارت پاکستان کا پانی روک رہا ہے،اسکی تحقیقات ہونی چاہیے ‘ احسن اقبال،پانی جیسی نعمت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت قومی واٹر پالیسی تیار کرے گی‘ وفاقی وزیر

جمعرات 20 مارچ 2014 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی روک رہا ہے،حکومت اس مسئلے کو پڑوسی ملک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان واٹر سمٹ 2014 میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت پاکستان آنے والے دریاؤں کا پانی روک رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریبا 10ملین ایکڑ فٹ پانی جو پاکستان کو ملنا چاہئے نہیں ملتا، جس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور پاکستان اپنا موثر کیس تیار کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی جیسی نعمت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت قومی واٹر پالیسی تیار کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں بھارت کے ساتھ پانی کے متنازعہ امور کو حل کرنا چاہتا ہے۔ واٹر سمٹ سے خطاب میں دیگر مقررین نے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے علا وہ اس کا ضیاع کم کرنے پر زور دیا کیونکہ پانی کی فراہمی ہی قوم کی بقا کی ضمانت ہے۔