کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پارلیمنٹ کے ارکان اور خاص طور پر کسی خاتون رکن کے بارے میں نا مناسب بات کہوں‘ وزیر تعلیم پنجاب ، گزشتہ پانچ سال کے دوران بحیثیت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میں خود اس ہاؤس کے تقدس کا کسٹوڈین رہا ہوں‘ رانا مشہود احمد کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 مارچ 2014 22:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) وزیر تعلیم ، سیاحت ، کھیل ، امور نوجواناں و آثار قدیمہ پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران بحیثیت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میں خود اس ہاؤس کے تقدس کا کسٹوڈین رہا ہوں ،میں یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پارلیمنٹ کے ارکان اور خاص طور پر کسی خاتون رکن کے بارے میں نا مناسب بات کہوں،میرے او رمیری فیملی کے پورے سیاسی کیریئر میں ہم پر کبھی ذو معنی باتیں کرنے کا الزام نہیں لگایا جا سکا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن کے طور پر بھی اسمبلی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ میں نے کبھی کوئی ذو معنی بات نہیں کی اور ڈپٹی سپیکر کے طور پر پورے ہاؤس کے تقدس کا ہمیشہ خیال رکھا ہے ۔
جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ میرے لئے خود یہ بہت پریشان کن بات ہے کہ اخبارات میں ایک ذومعنی جملہ توڑ مروڑ کر مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی معزز رکن پنجاب اسمبلی محترمہ راحیلہ انور نے وقفہ سوالات کے دوران جناب سپیکر کو مخاطب کرکے خود یہ کہا کہ ”ہم چونکہ اپوزیشن میں ہیں، اس لئے ہم لوگوں کو تو یہ سیریئس لیتے ہی نہیں ۔
میرے شہر کے ایک نواحی گاؤں ننگرکا سکول جنگل میں واقع ہے اوربچیاں وہاں جانے سے گھبراتی ہیں۔میں انہیں خود وہاں لے جاؤں گی۔ نذر حسین گوندل ایم پی اے بھی اسی حلقے سے منتخب ہوئے ہیں ، وہ انہیں ساتھ لے جائیں گے۔اس بات کو سیریئس لیں۔ ہم بھی انسان ہیں ۔“رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس پر میں نے جناب سپیکر کو مخاطب کر کے کہا کہ”میں بالکل ان کو سیریئس لیتا ہوں۔رولز کے مطابق اس سکول میں جو بھی عدم دستیاب سہولت ہو گی ، وہ میں بنوا کر دوں گا۔“وزیر تعلیم نے کہا کہ اس ساری گفتگو میں ایک بات بھی غیر پارلیمانی اور ذومعنی نہیں ہے۔پھر بھی اگر محترمہ راحیلہ انور کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں نے آن فلور آف دی ہاؤس اس پر معذرت کر لی ہے اور پوری اسمبلی کے سامنے اپنی پوزیشن کلیئر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا ماضی میں میرے کردار میں کوئی لغزش رہی ہے اور نہ اب میرے ذہن میں کوئی لغزش موجودہے ۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور پارلیمنٹرین رانا مشہود احمد خاں گزشتہ دس گیارہ سال سے ہمارے کولیگ ہیں۔ یہ ایک صاحب کردار شخصیت کے صاحبزادے ہیں ۔ ہمیں ان سے یہی توقع تھی کہ وہ غلط فہمی کی بنیاد پر کسی خاتون کی دل آزاری پر بھی معذرت کر لیں گے کیونکہ یہ ایک باعزت خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.