Live Updates

پڑھے لکھے نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت اور قیمتی اثاثہ ہیں،عمران خان

جمعرات 20 مارچ 2014 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ تاریخ کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ انہیں علم ہو کہ ان کے آباواجداد نے یہ ملک کتنی قربانیاں دے کر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نشتر ہال پشاور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا خوف ختم کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا پڑے گا اور نوجوان ہی مستقبل میں اس ملک کی قیادت سنبھالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے قانون کی بالادستی، انتخابات میں شفافیت اور جمہوریت کا استحکام انتہائی ناگزیر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :