انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی ،پنکچر لگا لگا کر ملک میں حکومت بنائی گئی، عمران خان ، آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے،نوجوان پاکستان اور تحریک انصاف کا مستقبل ہیں، جب تک انسان اپنی زندگی کی صحیح سمت متعین نہ کرلے وہ بڑا انسان نہیں بن سکتا، کنونشن سے خطاب
جمعرات 20 مارچ 2014 22:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی۔انتخابات میں پنکچر لگا لگا کر حکومت حاصل کی گئی ،آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے ،نوجوان پاکستان اور تحریک انصاف کا مستقبل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نشتر ہال میں منعقد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور کے کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آئی ایس ایف کے صوبائی صدرسہیل آفریدی،مرکزی رہنما مینا خان آفریدی،حسین اخونزادہ ،ضلع پشاور کے صدر بلال آفریدی ،ایم این اے ساجد نواز خان،ایم پی ایز اشتیاق ارمڑ،فضل الہیٰ،عارف احمد زئی ،تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود سمیت طلباء کی بڑی تعداد ہال میں موجود تھی ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پاکستان اور تحریک انصاف کا مستقبل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب تک انسان اپنی زندگی کی صحیح سمت متعین نہ کرلے وہ بڑا انسان نہیں بن سکتا۔بڑا انسان زیادہ پیسے والا نہیں بلکہ وہ ہوتا ہے جو اپنی ًمیں ً اور خوف سے باہر آ جائے۔انھوں نے کہا کہ بت پرستی کا صرف یہ مطلب نہیں کہ مورتی کی پوجا کی جائے بلکہ بت پرستی ہروہ چیز ہے جو انسانوں کو حق اور سچ کی راہ پر چلنے سے روکے۔بڑا انسان بننے کیلئے ضروری ہے کہ انسان اپنی میں اور خوف سے باہر نکلے۔ان کا کہنا تھا کہ انسان انسانیت سے انسان بنتا ہے کسی اور چیز سے نہیں۔عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہوئی ،عدلیہ اور میڈیا آزاد تھے لیکن الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار نہیں تھا۔انتخابات میں پنچر لگا لگاکر حکومت حاصل کی گئی ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ دھاندلی نہیں ہونے دینگے،اگلا دور تحریک انصاف کا ہی ہو گا۔کنونشن کے موقع پر ہال طلباء سے کھچا کھچ بھرا رہا اور تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔اس دوران تحریک انصاف کے نغموں،ملی نغموں کے علاوہ گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔طلباء نے اس موقع پرزبردست نعرے بازی بھی کی۔جب پارٹی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک پر نمودار ہوئے تو طلباء نے زبردست نعرے بازی کر کے ان کا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.