لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء ،پولیس تشدد کیس نمٹادیا ‘فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف درج کرائے گئے مقدمات واپس لینے کی ہدایت

جمعرات 20 مارچ 2014 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء ،پولیس تشدد کیس نمٹاتے ہوئے فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف درج کرائے گئے مقدمات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے د و رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔بابر وحید ایڈووکیٹ کے وکلاء نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پولیس نے وکیلوں کے خلاف درج کرائی گئیں بے بنیاد ایف آئی آر تاحال واپس نہیں لیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سب انسپکٹر عمر رشید تشدد کیس میں وکلاء اور پولیس کے درمیان صلح ہو گئی ہے،پولیس اس کیس کو واپس لینے کے لئے تیار ہے مگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے وقت درکار ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے صلح ہونے اور رضا مندی کے بعد معاملے کو دونوں طرف سے کیوں طول دیا جا رہا ہے۔عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف درج کرائے گئے مقدمات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔