لندن:عمران فاروق قتل کیس،52سالہ شہری کی ضمانت میں توسیع

جمعرات 20 مارچ 2014 21:31

لندن:عمران فاروق قتل کیس،52سالہ شہری کی ضمانت میں توسیع

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں 52سال کے شہری کی ضمانت میں توسیع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈیارڈ کے مطابق ضمانت میں جون 2014ء تک توسیع کی گئی ہے،ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔اسکاٹ لینڈیارڈ کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں کی تلاش کے لیے پرعزم ہیں۔