امداد کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کے پیروں میں گرنیوالے معذور شخص پر ڈنڈوں اور لاتوں کی بارش
جمعرات 20 مارچ 2014 19:01
مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) جہاں ایک جانب تھر کے قحط زدہ علاقوں کے ہزاروں عوام اب تک امداد کے منتظر ہیں تو دوسری جانب حکمران بے حسی کی نیند سے جاگنے پر تیار نہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا مٹھی میں جہاں معذور شخص کے مدد مانگنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے ڈنڈوں اور لاتوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائم علی شاہ تھر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کرنے مٹھی پہنچے جہاں انہوں نے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور اسپتال کا دورہ کرکے وہ جیسے ہی باہر نکلے تو وہاں موجود ایک غریب معذور شخص امداد کے لئے ان کے پاؤں میں جاگرا، معذور شخص کا امداد مانگنا جیسے گناہ عظیم ہوگیا اور وزیر اعلیٰ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈنڈوں اور لاتوں کی بارش کرتے ہوئے غریب شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا.اس دوران قائم علی شاہ نے صرف اتنا کرا کہ اپنے محافظوں کو تشدد سے روک دیا اور غریب کو اس کی اوقات یاد دلاتے ہوئے ایک ہزار روپے اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے وہاں سے چلتے بنے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.