امریکا نے اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف پاکستانی قرارداد کا بائیکاٹ کردیا
جمعرات 20 مارچ 2014 16:43
جنیوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ڈرون حملوں سے متعلق پاکستانی قرارداد پر غیر رسمی بات چیت کا بائیکاٹ کردیا۔
(جاری ہے)
امریکی ویب سائیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈرون حملوں کے متعلق ایک قرارداد پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے اس سلسلے میں جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں مختلف ممالک کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہورہی ہے، اس مجوزہ قرارداد کے مسودے میں ڈرون کے استعمال پر باہمی غور کے لئے ایک پینل کے بلانے پر زورکے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر فوری غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ڈرون حملوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد
کی منظوری سے ڈرون حملے قانونی یا غیرقانونی ہونے کی تحقیقات کی راہ ہموار ہوجائے گی، قرارداد کی منظوری کے لئے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں غیر رسمی بات چیت کا تیسرا دور بدھ سے شروع ہونا تھا تاہم امریکی حکومت نے اس بات چیت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل انسانی حقوق کونسل کے اس اقدام کی حمایت کی تھی تاہم اب امریکی حکومت نے اس کی ایک بار پھر اس کی مخالفت کردی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.