پاک فوج نے نیویارک ٹائمز کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

جمعرات 20 مارچ 2014 16:14

پاک فوج نے نیویارک ٹائمز کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) پاک فوج نے نیویارک ٹائمز میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں ، سابق ائیرچیف راؤ قمر سلیمان نے بھی امریکی اخبار کی خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باوجوہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں لگائے گائے الزامات بے بنیاد ہیں۔

کارلوٹا گال کے لگائے الزامات میں کوئی نئی بات نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں۔دوسری طرف میانوالی میں بات کرتے ہوئے سابق ائیرچیف راؤ قمرسلیمان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز نے واقعات کو توڑ موڑ کر پیش کیا۔

(جاری ہے)

اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے صبح پانچ بجے امریکی حکام نے مطلع کیا۔

امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے صبح پانچ بجے جنرل کیانی کو فون پر آگاہ کیا۔ راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے انہیں رات دو بج کرسات منٹ پر فون کیا اور کہا کہ دو ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اسے چیک کر لیں۔سابق ائیرچیف کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے وقت پالیسی کے تحت مغربی سرحد پر ریڈار موجود نہیں تھے۔اسامہ کے خلاف آپریشن کے بعد اب مغربی سرحدوں پرائیرڈیفنس سسٹم لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :