پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا، ایونٹ 25 مار سے شروع ہوگا

جمعرات 20 مارچ 2014 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا، ایونٹ 25 مارچ سے شروع ہو گا۔ دفاعی چمپئن نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے افتتاحی روز ہائر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی ۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 5 اپریل تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 12ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی ،ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں کے آر ایل، پی آئی اے، پاکستان نیوی، گروپ بی میں کے پی ٹی، کراچی الیکٹرک اور پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی، گروپ سی میں واپڈا، این بی پی اور ایچ ای سی جبکہ گروپ ڈی میں پی اے ایف، ایچ بی ایل اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی ،ایونٹ کا فائنل 5 اپریل کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :