ٹی ٹونٹی کی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے مختلف آراء ،فیورٹ کھلاڑی کے سوال پر شاہد آفریدی کا پہلا نمبر

جمعرات 20 مارچ 2014 15:14

ٹی ٹونٹی کی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے مختلف آراء ،فیورٹ کھلاڑی کے سوال پر ..

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) آئی ئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے مختلف آراء پائی جاتی ہیں لیکن فیورٹ کھلاڑی کون ہے کے سوال کے جواب میں سب شاہد آفریدی کا نام لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بہت مقبول ہے، یہاں کے مسلمان شائقین اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہوتے ہیں لیکن شاہد آفریدی کی پسندیدگی نسل اور مذہب سے بالاتر ہے وہ بلاشبہ اس وقت بنگلہ دیش میں سب سے مقبول غیرملکی کرکٹر ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے دونوں وارم اپ میچوں میں شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی پہلے میچ میں شاہد آفریدی نہیں کھیلے۔ ہر کوئی ان کی فٹنس کے بارے میں جاننا چاہتا تھا اور جب انہیں پتہ چلا کہ وہ دوسرا وارم اپ میچ کھیل رہے ہیں تو شائقین نے بڑی تعداد میں ڈھاکہ سے دور واقع فتح اللہ کا رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :