صدر نے وزیر اعظم کی سفارش پر پی ایم ڈی کے عہدیداروں کے اختیارات ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا

جمعرات 20 مارچ 2014 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی سفارش پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے عہدیداروں کے اختیارات ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کی جانب سے پی ایم ڈی سی کے موجودہ عہدیداروں کے خلاف شکایات پر وزیر اعظم کی جانب سے صدر ممنون حسین کو آرڈیننس بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے موجودہ عہدیداروں کے اختیارات ختم کرکے 7 رکنی عبوری کمیٹی بنائی جارہی ہے جو 3 ماہ تک کام کرے گی اور اس کے بعد کونسل کے نئے عہدیداروں کا شفاف انتخابات کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کو مختلف ڈاکٹروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کونسل غیر معیاری میڈیکل کالجوں کی منظوری دے رہی ہے جس سے شعبے کی تعلیم بری طرح متاثر ہوری ہے اور طلبہ کا معیار تعلیم تنزلی کا شکار ہے۔