چیچہ وطنی‘اسلحہ بردار ڈاکووٴں نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما کی نوبیاہتا بیٹی کو دن دیہاڑے لوٹ لیا

جمعرات 20 مارچ 2014 14:43

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)اسلحہ بردار ڈاکووٴں نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما کی نوبیاہتا بیٹی کو دن دیہاڑے لوٹ لیا،ذرائع کے مطابق حلقہ این اے162سے ٹکٹ ہولڈر اور مسلم لیگ(ن) کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد ایوب ارائیں کی بیٹی جسکی پندرہ روز قبل ہی شادی ہوئی ہے اپنے خاوند ریحان محمود بھلر کے ہمراہ والدین کو ملنے کیلئے بلاک نمبر1میں واقع میکے گھر آئی ، ابھی انکی گاڑی گھر کے گیٹ پر رکی ہی تھی کہ سیاہ رنگ کی ہنڈا125پر سوار دو ڈاکووٴں نے اچانک لیگی رہنما کی بیٹی پر اسلحہ تان لیا اور پہنے ہوئے 7، تولے کے طلائی زیورات ،نقدی اور 2موبائل فونز لوٹ کر لکڑ منڈی کی جانب فرار ہوگئے،عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے شخص نے سیاہ رنگ کا ہی ہیلمٹ پہن رکھا تھا جسکا شیشہ بھی سفید تھا،پیچھے بیٹھے ہوئے ڈکیت نے سر پر رومال باندھ رکھا تھا،ڈی ایس پی سرکل ملک اعجاز حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی طاہر اعجاز نے موقع پر پہنچ کرجائے واردات کا جائزہ لیا اور ڈاکووٴں کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی۔