اسامہ سے متعلق امریکی صحافی کی خبر درست نہیں،سابق ایئرچیف راوٴ قمرسلیمان

جمعرات 20 مارچ 2014 14:33

اسامہ سے متعلق امریکی صحافی کی خبر درست نہیں،سابق ایئرچیف راوٴ قمرسلیمان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)پاک فضائیہ کے سابق سربراہ راوٴ قمر سلیمان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں اسامہ بن لادن کے متعلق امریکی صحافی کی خبر درست نہیں۔ریٹائرڈ ائرچیف مارشل راوٴقمرسلیمان نے میڈیا سے غیر رسمی گفت گو میں امریکی اخبار کی اسامہ بن لادن آپریشن سے متعلق خبر کو غلط قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو مئی2011 کوامریکی ہیلی کاپٹروں کی آمد کے بارے میں جنرل کیانی نے انھیں رات2 بجکر7 منٹ پرفون کیا، جس کے بعد پاکستانی طیاروں کو بھی فضا میں بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی میں امریکا ایک دوست ملک کی حیثیت رکھتا تھا،اسی وجہ سے پاک افغان سرحد پر کم بلندی والے ریڈار نصب نہیں کیے گئے تھے،جنرل کیانی کے پاس صبح پانچ بجے ایڈمرل مولن کا بھی فون آیا تھا۔راو قمر سلیمان نے بتایا کہ ایبٹ آباد کمیشن کو تمام حقائق سے آگاہ کیا گیا،اور اس دن جو بھی گفت گو فون پر کی گئی وہ بھی ایبٹ آباد کمیشن کو سنائی گئی تھی۔