کراچی بدامنی کیس، رینجرز کے اختیارات سے متعلق رپورٹ طلب
جمعرات 20 مارچ 2014 13:17
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں امن و امان کے لئے رینجرز کے اختیارات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈی جی رینجرز کہتے ہیں کہ وہ بے اختیار ہیں، انہوں نے یہ کیسے کہہ دیا کہ انھیں کاغذی اختیارات حاصل ہیں، جس پر رینجرز کے لا آفیسر میجر اشفاق نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشتگردی قوانین میں ترمیم کے ذریعے رینجرز کو تفتیش کا اختیار نہیں دیا گیا، رینجرز صرف ملزمان کو گرفتار کرتی ہے اور پولیس کے حوالے کرتی ہے، 5 تھانوں اور تفتیش کی نگرانی کے اختیار کا کہا گیا لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ رینجرز اہلکار ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ملزمان کو پکڑتے ہیں لیکن گزشتہ 6 ماہ کے دوران گرفتار کئے گئے 517 ملزمان کو شہر کی ماتحت عدالتوں سے ضمانتیں مل گئیں۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران قائم مقام آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا کہ پولیس شہر میں امن کے لئے تمام تر اقدامات کررہی ہے، اسی وجہ سے فروری میں 20 جبکہ مارچ میں 2 پولیس اہلکارشہید ہوئے، جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ہم جانتے ہیں کہ پولیس اہلکار اپنی جانیں پیش کررہے ہیں لیکن آپ ہی کی رپورٹ کے مطابق اغوا برائے تاوان اور بھتا خوری میں اضافہ ہوا ہے۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ رینجرز کہتی ہے کہ وہ قتل کا ملزم پکڑتے ہیں اور پولیس اسلحے کا مقدمہ بناتی ہے، عدالت میں موجود لوگوں سے پوچھیں کہ کیا وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی رینجرزکے بیان سے لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہم آہنگی کا فقدان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.