ورلڈ ٹی 20،آج افغانستان کا نیپال اوربنگلادیش کا ہانگ کانگ سے ٹکراوٴ

جمعرات 20 مارچ 2014 13:17

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ مرحلے میں آج افغانستان کا ٹکراوٴ نیپال سے ہوگا تو بنگلا دیشی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج د ن کاپہلا میچ افغانستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا،جو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا،دوسرے میچ میں میزبان بنگلا دیشی ٹیم کا ٹکراوٴ ہانگ کانگ سے ہوگا ،اس میچ میں بھی کامیابی ہوم ٹیم کو سپر ٹین مرحلے میں پہنچا دے گی ۔

متعلقہ عنوان :