اپنی نئی فلموں میں تاخیر سے پریشان نہیں ‘کرینہ کپور

جمعرات 20 مارچ 2014 12:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلموں میں تاخیر سے پریشان نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ پہلے فلم ”شدھی“ میں اداکار ہریتک کے ہمراہ کاسٹ کی گئی تھی ہریتک کیوجہ سے انھیں بھی فلم چھوڑنی پڑی کیونکہ انھیں صحت سے متعلق مسائل کا سامنا تھا، ان کی دوسری فلم ”بومبے سیمورائی“ کی عکسبندی اس ماہ شروع ہوئی تھی لیکن فلمساز اپنے پرانے فلمی پراجیکٹس میں مصروف ہیں جنھیں ختم کر کے ہی فلم کی عکسبندی کا آغاز ہو گا۔