نئی فلم” کانچی دی ان بریک ایبل“ کا میوزک لانچ کیا گیا

جمعرات 20 مارچ 2014 12:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)بنگال کی حسینہ Mishti نے نوجوان نسل کو ان کا حق دلانے کے لیے بالی وڈ کا رخ کر لیا۔ ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں نئی فلم” کانچی دی ان بریک ایبل“ کا میوزک لانچ کیا گیا۔ ہدایتکار اور پروڈیوسر سبھاش گئی اپنی نئی فلم میں نیا بنگالی چہرہ متعارف کرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں ہونے والی فلم کی میوزک لانچنگ تقریب میں اداکارہ Mishti بھی شریک ہوئی۔ کانچی ایک ایسی دیہاتی لڑکی کی کہانی ہے جو ملک میں نوجوانوں کے خلاف ہونے والی نا انصافی کے خلاف لڑتی ہے۔ یہ لڑکی اپنی قوت ارادی کے باعث بااثر افراد کے سامنے ڈٹ جاتی ہے۔ کانچی کی کاسٹ میںKartik Tiwari، رشی کپور، متھن Chakraborty بھی شامل ہیں۔