ہالی ووڈ فلم” دی گیور “کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

جمعرات 20 مارچ 2014 12:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)بیسٹ سیلنگ ناول کی کہانی سے ماخوذہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم” دی گیور “کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم کی کہانی مشہور ناول نگار لوئس لاریزکے دی گیور نامی ناول پر مبنی ہے جو ایک سولہ سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے یادوں کی وصولی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے کے ہر فرد کے مخصوص کردار کو اجاگر کرتی اس فلم کے ہدایت کار فلپ نوائس ہیں جبکہ جیف بریجس فلم کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھاتے نظر آئینگے۔

فلم کے دیگر اداکاروں میں برینٹن تھوائٹس،ماریل اسٹریپ،اودیہا رش اور ٹیلر سویفٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔برطانیہ اورجنوبی افریقہ میں فلمائی گئی یہ فلم رواں برس 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔