فلم” گوڈ ذیلا “کے نئے ٹریلر نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی

جمعرات 20 مارچ 2014 12:45

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)سمندر کی تہہ میں چھپی خوفناک بلا ایک بار پھر باہر نکل آئی۔ سنسنی خیز فلم” گوڈ ذیلا “کے نئے ٹریلر نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

سالوں سے سمندر کی تہہ میں سوئی گوڈ ذیلا کی آنکھ پھر کھل گئی اور اس نے رخ کر لیا زمین کا شہریوں کو خوفزدہ کر کے اس نے شہر بھر کو اْجاڑ کے رکھ دیا۔ یہ کہانی ہے نئی تھری ڈی فلم گوڈ ذیلا کی جو مئی میں سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔