دوسروں پر تنقید کرنیوالے اگر اپنے کام پر توجہ دیں تو وہ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں‘ عمائمہ ملک

جمعرات 20 مارچ 2014 12:41

دوسروں پر تنقید کرنیوالے اگر اپنے کام پر توجہ دیں تو وہ بھی کامیاب ہو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) اداکارہ و ماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے اگر اپنے کام پر توجہ دیں تو وہ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں، ایک فنکار پر بھاری ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے رہن سہن اور معاشرے میں سدھار کے حوالے سے لوگوں تک ہمیشہ مثبت پیغام پہنچائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف ان ہی لوگوں کو ملتی ہے جو اس کو پانے کے لیے شب وروز محنت کرتے ہیں۔جب بھی کسی فنکار کو کوئی اعزاز یا ایوارڈ بین الاقوامی سطح پر دیا جاتا ہے تو اس سے ملک اور پوری قوم کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔