ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف اچھے ذہنوں کی ضرورت ہے جو ٹیلنٹ کواستعمال کرسکے ‘ نوراں لال

جمعرات 20 مارچ 2014 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء )گلوکارہ نوراں لال نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف اچھے ذہنوں کی ضرورت ہے جو ٹیلنٹ کوبہترین طریقے سے استعمال کرسکے ، یہ حقیقت ہے کہ اب انڈسٹری میں پہلی جیسی رونق نہیں رہی ، اس کی ذمے دار ی ہم ایک دوسرے پر ڈال کر بری الزمہ ہوجاتے ہیں۔ہم سب کو اپنی اپنی ذمے داریوں کا خیال رکھناچاہیے ۔

(جاری ہے)

”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نواں لال نے کہاکہ پہلے ہمارے گانوں کی نقل بھارتی ڈرائریکٹر کیا کرتے تھے آج ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے تسلیم کیاہے کہ اب ہمارے ہاں معیاری شاعری موجود نہیں جس کی وجہ سے گانے ہٹ نہیں ہوتے اور ویسے بھی فلموں کی تعداد کم ہونے سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص کے روزگار کو دھچکالگاہے۔