غداری کیس,مشرف نے کبھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا، انور منصور

جمعرات 20 مارچ 2014 12:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) غداری کیس میں وکیل انور منصور کا کہنا ہے پرویز مشرف نے کبھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر کا کام ذاتی عناد ، تعصب یا غصہ دکھانا نہیں ، صرف قانونی معاونت کرنا ہوتا ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غداری کیس میں پراسیکیوٹر کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا اکرم شیخ پراسیکیوٹر کے بجائے خود کو وفاق کا وکیل کہتے ہیں۔پراسیکیوٹر ذاتی عناد ، تعصب یا غصہ دکھانے کیلئے نہیں بلکہ قانونی معاونت کے لئے ہوتے ہیں۔وکیل انور منصور نے اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا خبرشائع ہوئی ہے کہ اکرم شیخ نہ ہوں تو مشرف پیش ہونے کیلئے تیار ہیں ،خبر میں پرویز مشرف کی عدالت حاضری پر اکرم شیخ کو مبارکباد بھی دی گئی جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ وہ اخباری باتیں عدالت میں نہیں ، نجی طور پر زیر بحث لائیں۔

(جاری ہے)

وکیل انور منصور نے کہا عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مشرف عدالت آنے کا ارادہ نہیں رکھتے جس سے یہ یہ تاثر مل رہا ہے کہ شاید پرویز مشرف عدالت آنا ہی نہیں چاہتے حالانکہ پرویز مشرف نے کبھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا ہم نے اپنے حکم نامے میں ایسا کچھ نہیں لکھا۔

متعلقہ عنوان :