ہالی وڈ فلم’ دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو‘ کاآخری ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جمعرات 20 مارچ 2014 11:55

ہالی وڈ فلم’ دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو‘ کاآخری ٹریلر ریلیز کر دیا ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم دی امیزنگ اسپائیڈرمین ٹو کاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ڈائریکٹر مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ایک مرتبہ پھر اینڈریو گارفیلڈ اور ایما اسٹون جلوہ گر ہورہے ہیں اور ولن کے کردا ر میں جیمی فوکس نظر آئینگے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اسپائیڈر مین کا یہ سکوئل مداحوں کے دلوں میں گھر بناپا تا ہے یا نہیں ؟، اس کے لئے17 اپریل تک انتظار کر نا پڑے گا، جب یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔