کاروکاری میں دو لڑکیوں کاقتل،غوث بخش مہر سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ

بدھ 19 مارچ 2014 22:45

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء)شکارپور میں دو لڑکیوں کو کاری قرار دے کر قتل کرنے کے واقعہ میں فنکشنل لیگ کے غوث بخش مہر سمیت 12افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او احمد علی خاور کی مدعیت میں تھانا لکھی غلام شاہ میں درج کیا گیا ہے۔