خیبر پختونخوا حکومت کا تین افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

بدھ 19 مارچ 2014 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی نسیم انور(پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں احمد خان(پی سی ایس۔

(جاری ہے)

ای جی۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے اولالذکر کی جگہ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی تعینات کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات محبوب احمد(پی اے ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے اپنی تنخواہ اور سکیل میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی کی خالی اسامی پر ان کی تقرری کی گئی ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔