Live Updates

قلیل مدت میں منشور کے مطابق کرپشن کا خاتمہ کیا، یاسین خلیل ،پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ سیاسی اتحاد کوشکست فاش کریگا، مشیر وزیر اعلی خیبرپختونخوا

بدھ 19 مارچ 2014 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر یاسین خلیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قلیل مدت میں اپنی منشور پر عمل درآمد کرکے کرپشن کا خاتمہ کیا اوراختیارات کونچلی سطح تک منتقلی کیلئے بلدیاتی ایکٹ پاس کرکے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ سیاسی اتحاد کوشکست فاش کرینگے وہ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے سابق نائب چیئرمین بشیرخان اورکزئی ،جائنٹ سیکرٹری سید مستقیم شاہ ،صدر محمدعامر خان یوسفزئی،ظفربنگش اوردیگرکاتحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قلیل مدت میں سرکاری اداروں سے کرپشن کاخاتمہ کیا اور صحیح معنوں میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے بلدیاتی ایکٹ پاس کرایا انکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کوشفاف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ صحیح معنوں میں عوام کے نمائندے منتخب ہوکر عوام کی خدمت کرسکے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے صوبائی حکومت نے انتظامات مکمل کرائے ہیں الیکشن کمیشن جب بھی انتخابات کروانے کاحکم دے ہم تیار ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے وزراء پرکرپشن کے الزامات کی خبر یں بے بنیاد ہیں پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے نام پر برسراقتدارآئی ہے اورانہوں نے مصمم ارادہ کرلیاہے کہ وہ صوبے سے کرپشن کاکاتمہ کرکے دم لیگی اوریہی وجہ ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں ان کی پالیسیوں پراعتماد کااظہار کرکے ان کے امیدواروں کوکامیاب کرایا اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام سابق کرپٹ حکمرانوں کے اتحاد کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کامیاب کرائینگے وزراتوں کی تبدیل کے حوالے سے انکاکہناتھاکہ کسی وزیر کونہیں ہٹایاجارہا بلکہ صرف ان کے محکمے تبدیل کئے جارہے یہں جس پر کسی وزیرکوکوئی اعتراض نہیں اس سے پہلے قبل ازیں قومی وطن پارٹی کے سابق نائب چیئرمین بشیرخان نے کابینہ کے دیگرافرادکے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات