گورنر خیبر پختونخوا نے ضلع دیر لوئر میں کھلے آسمان تلے امتحان دینے کے حوالے سے اطلاعات کاسختی سے نوٹس لے لیا

بدھ 19 مارچ 2014 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئرشوکت اللہ نے ضلع دیر لوئر کے ایک ہائی سکول کے طلباء کی جانب سے کھلے آسمان تلے امتحان دینے کے حوالے سے اطلاعات کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ اس ضمن میں انہیں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اس حوالے سے صورتحال کانوٹس لیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یقینا یہ متعلقہ حلقوں کی جانب سے فوری توجہ کی متقاضی تھی تاکہ بر وقت متبادل اقدامات اٹھائے جاتے۔اخباری اطلاعات کے مطابق متعلقہ سکول کی عمارت حالیہ برسوں کے دوران انتہا پسندی کے افسوسناک واقعات کے نتیجے میں تباہ ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :