ورلڈٹی 20وارم آپ میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 71پر ڈھیر کر دیا

بدھ 19 مارچ 2014 20:18

فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹی 20میں جمعہ کو بھارت کے خلاف پہلے میچ سے قبل وارم آپ میچ میں پاکستانی بیٹنگ جنوبی افریقہ کیخلاف ریت کی دیوار ثابت ہو ئی اور پوری ٹیم 17.3اوورز میں71رنز پر آوٴٹ ہو گئی ، جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے 72رنز کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے صرف 3کھلاڑی دوہری رنز اننگز بنا سکے ، عمر اکمل نے سب سے زیادہ17، صہیب مقصود نے 15، احمد شہزاد نے 12رنز بنائے ، جبکہ باقی کھلاڑیوں میں شرجیل خان 2، شعیب ملک 1، کامران اکمل 0، شاہد آفریدی6، محمد حفیظ 7، بلاول بھٹی 3، عمر گل 0رنز بنا سکے ، محمد طلحہ2رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹسوٹسوبے ، ہینڈرکس، پرنل نے 2، 2،2، ڈومینی ، پھنگیسونے1، 1کھلاڑی آوٴٹ کیا ،

متعلقہ عنوان :