کراچی اور حیدرآباد سے کارکنوں کی لاشیں مل رہی ہیں،فاروق ستار

بدھ 19 مارچ 2014 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو لاپتا کیا جارہا ہے اور ان کی لاشیں مل رہی ہیں، عدالتوں میں مقدمات جیسے جیسے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں کارکنان کے مرنے کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد عوام کو ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں اور ان کے گھر والوں کے کرب سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو لواحقین کے درد کا احساس ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جو بھی لوگ ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں اور ایم کیو ایم کو لاشوں کا تحفہ دے رہے ہیں ان کا پتا لگایا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگرکارکنوں پر کوئی الزام یا مقدمہ ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :