کراچی اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں3ارب83لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس11.71پوائنٹس اضافے سے 27258.68پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 19 مارچ 2014 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی معمولی تیزی رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں3ارب83لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت40.18فیصد زائد جبکہ48.47فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27200پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس11.71پوائنٹس اضافے سے 27258.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے162کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ175کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ24کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری مالیت میں3 ارب8383کروڑ 92لاکھ 80 ہزار 690 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب92ارب 1کروڑ69لاکھ 14ہزار73روپے ہوگئی ۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں23کروڑ24لاکھ 33ہزار640شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں6کروڑ66لاکھ 31 ہزار400شیئرز کم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت105.00روپے اضافے سے7775.00روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت44.00روپے اضافے سے9040.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت152.14روپے کمی سے 4300.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت120.03روپے کمی سے2781.47روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کوفیصل بینک کی سرگرمیاں4کروڑ82لاکھ 61ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت58پیسے اضافے سے13.78روپے اورفاطمہ فرٹیلائزر کی سرگرمیاں1کروڑ61لاکھ 90ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے اضافے سے31.42روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس98.38پوائنٹس کمی سے 19481.27پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس178.85پوائنٹس کمی سے45475.96جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس42.36پوائنٹس اضافے سے 20388.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔